پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، وزیر خزانہ کا یوٹرن 

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، وزیر خزانہ کا یوٹرن 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر یوٹرن لے لیا، کہتے ہیں کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کاانٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس دوران وزیر خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلا بجٹ ہے جب امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کو ریلیف دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور آج اور کل رات کو ہو گا اور مذاکرات میں پیش رفت ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر یوٹرن بھی لیا۔ 
مفتاح اسماعیل نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے آج ہوئے اجلاس میں کابینہ نے سکوک بانڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی جس سے مقامی قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد بھی ملے گی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے باعث کیا جا رہا ہے۔ 
اتحادی حکومت کے نمائندوں یہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور شہباز شریف بطور وزیراعظم اس معاہدے کی پاسداری کے پابند ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں