بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے 612 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے 612 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

کوئٹہ: بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال 23-2022ءکیلئے 612 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے جس میں 72 ارب روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے 612 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ 
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے رکھنے کی تجویز دینے کے علاوہ محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس سٹاف کے ہیلتھ پروفیشنل اور رسک الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
 بجٹ میں وزیراعلیٰ شکایت مینجمنٹ سسٹم کے قیام، پی ایس ڈی پی کیلئے 191 ارب روپے رکھنے، لیپ ٹاپ سکیم کیلئے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں