سٹیٹ بینک کی سرکاری ذخائر ختم ہونے کی تردید

سٹیٹ بینک کی سرکاری ذخائر ختم ہونے کی تردید

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ختم ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخائر مکمل طور پر قابل استعمال ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے یا قابل خرچ نہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت 8.9 ارب ڈالر کے سرکاری ذخائر موجود ہیں۔ 
سٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ذخائر مکمل طور پر قابل استعمال ہیں جو سونے کے ذخائر کے علاوہ ہیں جبکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیاں روکنے اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ نہ ہونے کی اطلاعات بے بنیاد اور غلط ہیں۔
ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک نے درآمدی ادائیگیاں نہیں روکیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ادائیگیوں کیلئے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں اور رواں ماہ کے دوران انٹربینک مارکیٹ سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں