پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل ہو گا 

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل ہو گا 

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل پارلیمینٹ ہاؤس کے بجائے وزیر اعظم آفس میں ہو گا جس میں عسکری قیادت بریفنگ دے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے جبکہ نئی پارلیمانی کمیٹی تشکیل نہ ہونے کے باعث پرانی کمیٹی کے ارکان ہی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کو بریفنگ دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض تاحال پارلیمانی کمیٹی کے رکن نہیں ہیں جبکہ پرانی 29 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی رکن نہیں ہیں جس کے باعث راجہ ریاض کو پارلیمانی کمیٹی کا رکن بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہے اور خواجہ آصف کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دئیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے حکومت اور اپوزیشن کے کل 29 ارکان ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تاحال پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے رکن ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف، طارق بشیر چیمہ، غوث بخش مہر، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی، اسعد محمود، شاہ زین بگٹی، اختر مینگل، اعظم نذیر تارڑ، دلاور خان، انوار الحق کاکڑ، خالد مگسی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان ہیں۔ 

ان کے علاوہ مولانا عبدالغفور حیدری، شیری رحمان، اعظم سواتی، ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر ہدایت اللہ، کامل علی آغا، محمد قاسم، طاہر بزنجو، فیصل سبزواری، سید مظفر حسین، مشتاق احمد خان، سینیٹر شفیق ترین اور یوسف رضا گیلانی بھی بدستور پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے رکن ہیں۔

مصنف کے بارے میں