ماہرہ اور میرے درمیان کچھ نہیں ہوا: رنبیر کپور

ماہرہ اور میرے درمیان کچھ نہیں ہوا: رنبیر کپور

لاہور:پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے نہ صرف پاکستان میں شہرت پائی بلکہ ہندی فلموں میں کام کر کے بھی کافی نام کمایا ۔ماہرہ اور رنبیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اچھے دوست ہیں۔

لیکن گزشتہ دنوں ہونے والی گلوبل ٹیچر پرائز کی تقریب میں دونوں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔اگرچہ مداحوں نے بہت قیاس آرائیاں کیں لیکن رنبیر کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں کہ کوئی جھگڑا ہوا ہو یا کوئی اختلاف ہوا ہو ہم اپنی ذاتی بات کررہے تھے جسے یوں اچھالنا نہیں چاہیے تھا۔

813abe7afb06b70497febc776e5dc84b