چارسدہ میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،ملزم گرفتار

چارسدہ میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،ملزم گرفتار

چارسدہ: مردم شماری کے لیے جانے والی ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص نے مردم شماری ٹیم پر اچانک فائرنگ کر دی ۔ جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تاہم پولیس اہلکار کے ساتھیوں نے ملزم پر فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔

پولیس اہلکاروں نے حملہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔