سعودی عرب ، 450 کلومیٹر طویل حرمین ٹرین منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا

سعودی عرب ، 450 کلومیٹر طویل حرمین ٹرین منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا

ریاض :سعودی عرب میں 450 کلومیٹر طویل حرمین ٹرین منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ریلوے ٹریک سے سفر کا دورانیہ کم ہوجائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے 450 کلومیٹر میں سے 430 کلومیٹر ٹریک مکمل کرلیا ہے۔
اب جدہ سے مکہ مکرمہ کے درمیان صرف 20 کلومیٹر حصہ باقی رہ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے پورے ریلوے ٹریک میں ایکسپریس شاہراہوں پر 138 پل تعمیر کیے ہیں۔ جدہ میں شاہراہ الحرمین پر بھی ایک پل تعمیر کیا ہے۔
کمپنی نے اونٹوں کے لیے بارہ گذرگاہیں بھی بنائی ہیں۔ ندی نالوں اور سیلابی پانی کے لیے ریلوے ٹریک کے نیچے 840 انڈر پاس بنائے ہیں۔توقع ہے کہ حرمین ریلوے ٹریک پر آزمائشی ٹرین دسمبر میں چلے گی۔