یونانی پولیس نے یورپی ممالک کو بھیجے گئے آٹھ پارسل بم پکڑ لیے

یونانی پولیس نے یورپی ممالک کو بھیجے گئے آٹھ پارسل بم پکڑ لیے

ایتھنز:یونانی پولیس نے دارالحکومت ایتھنز کے قریب ایک ڈاک خانے میں موجود ایسے آٹھ پارسل بم ناکارہ بنا دیے ، جو یورپ کے مختلف ممالک کے حکام اور کاروباری اداروں کے پتوں پر بھیجے گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جرمنی کے وزیر خزانہ کے دفتر میں ایک لَیٹر بم بھیجا گیا تھا۔ یونانی عسکریت پسند گروپ ”کانسپیریسی سَیلز آف فائر“ نے جرمن وزیر خزانہ کے دفتر کو بھیجے گئے ۔
بم کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس کے علاوہ پیرس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے دفتر میں ایسے ہی بم کے دھماکے کے سبب ایک خاتون اہلکار زخمی بھی ہو گئی تھی۔ یونانی پولیس کی طرف سے پارسل بموں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔