پنجاب پولیس کا روایتی یونیفارم ختم، نئی خاکی وردی جاری کر دی گئی

پنجاب پولیس کا روایتی یونیفارم ختم، نئی خاکی وردی جاری کر دی گئی

لاہور:پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کر دی گئی جب کہ یوم پاکستان پرپولیس کا دستہ نئی وردی پہن کرپریڈ میں شریک ہوگا۔ پولیس لائن میں 4 ہزاراہلکاروں کو نئی وردی دے دی گئی ہے، پنجاب پولیس کے نئے امیج کے لئے یونیفارم میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ تمام پولیس اہلکاروں کو کل 23 مارچ تک نیا یونیفارم مل جائے گا۔
یوم پاکستان پرپولیس کا دستہ نئی وردی پہن کرپریڈ میں شریک ہوگا جب کہ پولیس نے بھی اس تبدیلی پر اچھے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔پولیس اہلکاروں کا یونیفارم کی تبدیلی کے حوالے سے کہنا ہے کہ شدید گرمی میں کالے رنگ سے گرمی زیادہ محسوس ہوتی ہے جب کہ نئی وردی میں موسم کی شدت کا احساس کم ہوگا۔