اوورسیزکارڈ: نادرا کارڈ فیس 30 سے 300 ڈالر کیوں کی گئی ؟ سپریم کورٹ

اوورسیزکارڈ: نادرا کارڈ فیس 30 سے 300 ڈالر کیوں کی گئی ؟ سپریم کورٹ

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نادرا کارڈ کی فیس میں غیر معمولی اضافےسے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔  چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ نادرا کارڈ کی فیس 30 سے 300 ڈالر فیس کیوں کی گئی؟  چیئرمین نادرا نے بیرون ملک دفتری اخراجات کو وجہ قرار دیا تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  اوورسیز پاکستانیوں سے کسی قسم کی زیادتی قابل قبول نہیں،  سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ سے نادرا کارڈ کے قیمتوں کے تعین اور کارڈ پر آنے والے اخراجات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مصنف کے بارے میں