لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم،5 افراد زخمی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم،5 افراد زخمی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم ، پشتون کلچر ڈے پر ایک طلبہ گروپ نے دوسرے کے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اسٹالز اکھاڑ پھینکے۔ طلبہ گروپوں کے پتھراؤں سے پانچ طالبعلم زخمی ہوگئے۔مشتعل افراد کومنتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب جاری تھی جس میں پشتو ترانوں اور نغموں کو بلند آواز میں چلایا جا رہا تھا تاہم ایک گروپ نے آواز کم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر دونوں تنظیمیں کے کارکن لڑپڑے۔دونوں جانب سے ایک دوسرے پر شدید پتھراﺅ کیا گیا جس سے 5طالب علم زخمی ہو گئے ۔ واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی جنہوں نے مشتعل طلبا کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ پولیس کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا ہے ۔دوسری جانبترجمان پنجاب یونیورسٹی خرم شہزاد نے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے سزا دی جائیگی۔