پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک موٹر سائیکل کی تیاری مقامی طور پر شروع ہوگئی

پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک موٹر سائیکل کی تیاری مقامی طور پر شروع ہوگئی

اسلام آباد :پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک موٹر سائیکل کی تیاری مقامی طور پر شروع ہوگئی ہے ۔جولٹا انٹرنیشنل نامی کمپنی نے حال ہی میں گوادر میں الیکٹرک موٹرسائیکلوں کے تین ماڈل پیش کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی پاکستان میں بجلی سے چلنے والی موٹرسائیکلوں کے تین مختلف ماڈل ای 70، ای 100 اور 125 جلد فروخت کےلئے پیش کرے گی۔کمپنی نے ویب سائٹ کو بتایا کہ اس کا بنیادی ماڈل یعنی ای 70 پاکستان میں لگ بھگ 35 سے 40 ہزار روپے میں فروخت کےلئے پیش کیا جائےگا۔

عام موٹرسائیکلوں کی طرح کی اس بائیک کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ماحول دوست، ایندھن فری، اسموک فری، بے آواز اور آلودگی نہیں پھیلاتی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ موٹرسائیکلیں ایندھن بچانے کےلئے بہترین ہیں اور انہیں خاص طور پر پاکستانی صارفین کےلئے تیار کیا گیا ہے۔
ای 70 کو بجلی سے پانچ گھنٹے میں چارج کیا جاسکتا ہے اور یہ ایک چارج پر 50 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے، جبکہ اس کی سنگل چارج پر بجلی کا خرچہ 15 روپے ہوگا۔اسی طرح ای 100 کو چارج ہونے کےلئے چھ گھنٹے درکار ہوں گے جبکہ یہ ایک چارج پر 70 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی اس کی چارجنگ کا خرچہ 20 روپے ہوگا تاہم ابھی تک اس بائیک کی قیمت طے نہیں کی جاسکی ۔

ای 125 کا چارجنگ ٹائم سات سے آٹھ گھنٹے، سنگل چارج پر 120 کلومیٹر کا فاصلہ چارجنگ کا خرچہ 32 روپے  اس کی بھی قیمت طے نہیں ہوسکی۔ان ای بائیکس میں موٹرائز انجن دیئے گئے ہیں جن میں پسٹن یا فیول کا اخراج نہیں ہوتا۔کمپنی کے مطابق آئندہ چند ماہ کے دوران یہ موٹرسائیکلیں فروخت کے لیے پیش کردی جائیں گی ۔