سری لنکا کے آنکھیں عطیہ کرنے والے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات

سری لنکا کے آنکھیں عطیہ کرنے والے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات

لاہور:سری لنکا کے ایک وفد نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ان لوگوں نے انسانی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی آنکھیں عطیہ کیں ہیں ،شہباز شریف نے وفد کے ارکان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے دکھی انسانیت کے جذبے کی بے حد تعریف کی۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بینائی سے محروم افراد کیلئے قرنیے کا تحفہ ایک نعمت ہے ، اب نابینا بھی اللہ کی دنیا کو دیکھ سکتے ہیں۔
جن لوگوں کے یہ آنکھیں لگائی گئیں ان چار افراد نے بھی شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ہے اور وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا