حکومت نے سندھ میں پانی کا مسئلہ پیدا کیا، وفاقی اداروں پر بھروسہ نہیں رہا، مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پانی کا بحران شدید ہو گیا ہے، تربیلا میں پانی کی سطح گر گئی ہے اور اس بروقت نہیں بھرا گیا جبکہ حکومت سندھ بار بار اس جانب وزارت پانی و بجلی کی توجہ مبزول کراتی رہی۔ وہ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں پانی کا مسئلہ پیدا کر دیا، وفاقی اداروں پر بھروسہ نہیں رہا، تربیلا میں 6 فٹ پانی کی سطح زیریں سندھ میں کپاس کی فصل کیلئے کام آتی ہےحکومت سندھ بار باراس جانب وزارت پانی و بجلی کو توجہ دلاتی رہی ، وفاقی حکومت کو پانی کےبحران سےمتعلق تفصیلی خط کل ارسال کردیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بدانتظامی کی انتہاہوگئی،منگلا ڈیم کوخالی کردیا گیا،سندھ کے لیے پانی کا لیول پچاس فیصد کم کردیا گیا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منگلا ڈیم کا انتظام روٹیشن کی بنیاد پر سندھ اور بلوچستان کے حوالے کیا جائے، ڈیم کا انتظام چھوٹے صوبوں کو ملنے سے اعتماد پیدا ہوگا۔