متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

دبئی: متحدہ عرب امارات میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، راس الخیمہ اور فجیرہ کے پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورت حال پر ہنگامی ہدایات جاری کردی گئیں۔

یواے ای کی دبئی سمیت تمام ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ  کل رات سے برسنے والے بادل آج شام تک اپنا رنگ دکھائیں گے۔

فجیرہ اورراس الخیمہ کے پہاڑی علاقوں کے قریب سیلابی صورتحال کے باعث امارتی شہری دفاع نے شہریوں کو نشیبی علاقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے، بارش سے دبئی کی اہم شاہراؤں پرٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔