کنگ شاہ رخ خان کا ایک ایسا روپ, جو آج سے پہلے کسی نے نہ دیکھا

کنگ شاہ رخ خان کا ایک ایسا روپ, جو آج سے پہلے کسی نے نہ دیکھا

کنگ شاہ رخ خان کا ایک ایسا روپ, جو آج سے پہلے کسی نے نہ دیکھا

لاہور :  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہمیشہ ہی مداحوں کے ساتھ بہترین سلوک روا رکھا ہے اور مداح بھی انہیں دل و جان سے چاہتے ہیں لیکن اب شائد وہ بھی بدل گئے ہیں کیونکہ اب مداحوں نے ان کا ایک ایسا روپ دیکھ لیا ہے جو آج سے پہلے کسی نے نہ دیکھا تھا۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو کھلے عام اپنے دماغ میں موجود باتیں کرنے پر متنبہ کیا ہے۔ جی ہاں! آپ نے بالکل صحیح پڑھا ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کی جانب سے منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے خیال سے آج کے دور میں ہر شخص کو مہذب، مہربان اور ذرا جھک کر رہنا چاہئے۔ میں آپ کو اپنے ذہن کی باتیں کرنے کی آزادی نہیں دے رہا، اپنے دماغ کی باتیں کریں لیکن آج دنیا مختلف ہو گئی ہے۔

باتھ روم میں اپنا دماغ خالی کریں۔“جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کسی کو ”شٹ اپ“ کہنے کا بہترین طریقہ کیا ہے تو انہوں نے وانکھڑے سٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے نزدیک ’چپ رہو‘ ٹھیک ہے، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔ میں نے اپنے اہل خانہ سے وعدہ کیا ہے کہ میں سٹیج پر اس طرح کی باتیں کر کے مشکل میں نہیں پڑوں گا۔“