دبئی میں پاکستان کے پہلے بینک نوٹوں کی نمائش

دبئی میں پاکستان کے پہلے بینک نوٹوں کی نمائش

دبئی: خودمختار پاکستان کے پہلے بینک نوٹ نمائش کیلئے رکھ دیئے گئے۔

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کو اپنی تاریخ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے خودمختار پاکستان کے پہلے بینک نوٹ دکھانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے نمائش کا اہتمام کیا گیا جو 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر لگائی جائے گی۔ منفرد نمائش میں دلچسپی لینے والے پورا ہفتہ لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور پاکستان کی تاریخ سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

ان تاریخی نوٹوں کے دلدادہ افراد پوری کولیکشن 20ہزار درہم میں خرید سکتے ہیں ۔ کولیکشن میں پانچ نوٹوں کا سیٹ شامل ہے جس میں 1ٖ2 ٖ5 ٖ10اور100روپے کے نوٹ ہوں گے۔ شہری ان میں سے کسی ایک نوٹ کو بھی خرید سکتے ہیں جس کیلئے 1ہزار درہم ادا کرنا ہونگے ۔

ان فرسودہ بینک نوٹوں کی قیمت کسی بھی جگہ 10ڈالر سے 10ہزار ڈالرہو سکتی ہے تاہم ان کی قیمت کا اندازہ نوٹوں کی حالت ، مالیت اور دیگر کئی وجوہات کی بنا پر لگایا گیا۔ 14اگست 1947 کے روز برطانوی راج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستانی روپے کا استعمال شروع ہوا تاہم ابتدائی طورپر پاکستان نے برطانوی بھارتی سکے اور نوٹوں پر اپنی مہر لگا کر استعما ل کیا۔

یکم اپریل 1948 کوریزرو بینک آف انڈیا اور گورنمنٹ آف انڈیا نے حکومت پاکستان کے ایما پرصرف پاکستان میں استعمال کیلئے عارضی نوٹ جاری کیے۔

مصنف کے بارے میں