ملک بھرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک بھرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک بھرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے یہاں جاری رپورٹ کے مطابق اس دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں کہیں کہیں جب کہ کوئٹہ، ژوب ‘راول پنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ کو گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یوم پاکستان 23 مارچ کو اسلام آباد/راولپنڈی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے وقت ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم راول پنڈی، کوئٹہ ڈویژن اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ہلکی ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پارہ چنار،کالام میں 02 ملی میٹر،دیر، بنوں، چراٹ اورپشاور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح منگل کو ملک کے سرد ترین مقامات کے ریکارڈ کئے گئے، درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق استور میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔