پاکستانیوں کو لوٹنے والے دو چینی ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستانی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر جدید ترین ڈیوائسز کی مدد سے ڈیٹا چوری کر کے شہریوں لوٹنے کے الزام میں 2 چینی ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

پاکستانیوں کو لوٹنے والے دو چینی ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستانی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر جدید ترین ڈیوائسز کی مدد سے ڈیٹا چوری کر کے شہریوں لوٹنے کے الزام میں 2 چینی ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ایک ٹیم نے بینک الحبیب کی شکایت پر ہفتہ وار تعطیل اور کام کے اوقات کے بعد شہر کی مختلف اے ٹی ایم مشینوں پر ڈیوائسز نصب کر کے کھاتہ داروں کا ڈیٹا چوری کرنے والے 2 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی بینک کے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے جس نام زونگ زیامنگ بتایا جاتا ہے جبکہ گروہ کا ایک اور کارندہ زونگ زیان کان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے کی جانب سے متعدد چینی شہریوں کو اس الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔