بہترین صحت کیلئے کھانوں کو کس طرح کھانا چاہیے؟

بہترین صحت کیلئے کھانوں کو کس طرح کھانا چاہیے؟

بہترین صحت کیلئے کھانوں کو کس طرح کھانا چاہیے؟

بیجنگ:  دنیا بھر میں غذائیت والے کھانے زور دیا جارہا ہے اور لوگوں کو کہاجارہا ہے کہ وہ صرف ایسا کھانے کھائیں جس کی وجہ سے ان کی صحت ٹھیک ہو،حال ہی میں ایک ماہر یورپی غذا نے چین کے دورے کے بعد کچھ ایسے کھانوں ، ادویات اور طریقوںکے بارے میں بتایا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ یہ کھانے چینی طب کو دیکھ کر ترتیب دئیے گئے اور چینی طب میں لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ کھانوں کو کس طرح کھانا چاہیے۔
اعتدال ضروری ہے
اس کا کہنا ہے کہ چینی لوگ اپنے کھانوں میں ہمیشہ اعتدال رکھتے ہیں اور کسی بھی چیز کی زیادتی کی طرف نہیں جاتے۔ اس کا کہنا ہے کہ کبھی بھی یہ نہ کریں کہ پروٹین کا استعمال بڑھا دیا جائے اور کاربز کو کھانوں ے بالکل ختم کردیں بلکہ کوشش کریں کہ تمام اشیاءکے درمیان ایک توازن برقرار رہے۔

غذا کا درجہ حرارت: اس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ کھانے کے درجہ حرارت اور اس کی تاثیر پر خصوصی توجہ دیں۔ جن افراد کو زیادہ گرمی لگتی ہے یا زیادہ غصہ آتا ہے تو انہیں چاہیے کہ ٹھنڈی چیزیں استعمال کریں۔اسی طرح گرمیوں میں ٹھنڈی چیزیں جیسے پھل کھائیں اور سردیوں میں خشک میوہ جات کا لطف اٹھائیں۔
کھانے کی رنگت: اس کا کہنا ہے کہ کبھی بھی ایک ہی رنگ کے کھانے استعمال نہ کریں بلکہ رنگوں میں تفاوت رکھیں۔جیسے بینگن جامنی رنگ کے ہوتے ہیں تو توری سبز کی، انہیں مکس کرکے کھانے سے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی طرح سرخ ٹماٹر اور سبز پالک اور کھیروں کو ملاکراستعمال کریں۔
کچے کھانے: آپ کو چاہیے کہ پراسیسڈ کھانوں کی بجائے کچے کھانوں کی طرف توجہ دیں۔آپ کو چاہیے کہ سلاد، کچی سبزیوں کا استعمال کریں اور اپنے کھانوں کو بہت زیادہ نہ پکائیں کہ اس طرح ان میں موجود غذائیت کم ہوجائے گی۔
پیٹ بھر کر نہ کھائیں: ہمارا مذہب اسلام ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ کبھی بھی پیٹ بھر کر نہ کھائیں، اسی طرح چینی ماہرین بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ پیٹ بھر کر نہیں کھاناچاہیے۔ جب آپ کا پیٹ 70فیصد بھر جائے تو اپنا ہاتھ کھانے سے کھینچ لیں کہ اس طرح آپ صحت مند رہیں گے۔