اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد کا مطالبہ مسترد کر دیا

اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد کا مطالبہ مسترد کر دیا

نیو یارک: اقوام متحدہ نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کا یہ مطالبہ رد کر دیا ہے کہ اس عالمی ادارے کو یمن کی ایک انتہائی اہم بندرگاہ الحدیدہ کو اپنی نگرانی میں لے لینا چاہیے۔

اتحاد کی جانب سے یہ اپیل ایک کشتی پر کی جانے والی فائرنگ کے بعد کی تھی۔ اس کشتی پر فائرنگ سے کم از کم بیالیس افراد ہلا ک ہو گئے تھے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے یمن کے متحارب فریقین پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے لیے قائم کیے گئے انفراسٹرکچر کے حفاظت کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کا تحفظ بھی یقینی بنائے۔

ترجمان کے مطابق یہ ایسی ذمہ داریاں نہیں کہ انہیں کسی اور کے کندھے پر منتقل کر دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں