وہ پھل جس کے بیج کھانے سے آپ کی جان جاسکتی ہے

وہ پھل جس کے بیج کھانے سے آپ کی جان جاسکتی ہے

وہ پھل جس کے بیج کھانے سے آپ کی جان جاسکتی ہے

دبئی سٹی :  خوبانی ایک مزیدار پھل ہے، جس کی گری بھی کچھ کم مزیدار نہیں۔ بعض لوگ تو اس کے بہت ہی شوقین ہوتے ہیں۔ خوبانی کی گری کے متعلق حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ بات بھی خوب گردش کرتی رہی کہ اسے کھانا صحت کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ اس میں پائے جانے والے مادے کئی اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔
 دبئی میونسپلٹی نے ان افواہوں کا نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ روز ایک وضاحت جاری کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے کہ خوبانی کی گری صحت کے لئے سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ دبئی میونسپلٹی کی وضاحت کے مطابق خوبانی کی گری میں ’امیگدالین‘ نامی مادہ پایا جاتا ہے، جو ’گیلوکوسیڈ سایا نوجن‘ کیمیکل کی ایک قسم ہے۔ جب گری کو چبایا جاتا ہے تو یہ مادہ ہائیڈروجن سایا نائیڈ گیس کی صورت میں خارج ہوتا ہے ،جو انتہائی زہریلی ہوتی ہے، البتہ گری کو گرم کرنے سے، جیسا کہ کسی کھانے میں ڈال کر پکانے سے، اس کے زہریلے اثرات ختم ہوجاتے ہیں۔