ایپل نے چین کے بڑے شہروں میں مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا

ایپل نے چین کے بڑے شہروں میں مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا

نیویارک: معروف امریکی کمپنی ایپل نے چین میں تحقیق اورترقی کے دومراکز قائم کرنے کا اعلان کیاہے۔
کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ بیجنگ اورشینزن کے بعد اب شنگھائی اور سوزوہو میں تحقیق اورترقی کے دومراکز قائم کئے جارہے ہیں۔کمپنی کے مطابق چین میں مجموعی طور پر مزید 3.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیں گی۔کمپنی کے مطابق چاروں مراکز رواں سال کے آخر تک فعال ہوجائیں گے۔