جلد پر لگائی جانے والی کریم آپ کی جان بھی لے سکتی ہے

جلد پر لگائی جانے والی کریم آپ کی جان بھی لے سکتی ہے

جلد پر لگائی جانے والی کریم آپ کی جان بھی لے سکتی ہے

لندن: ماہرین کا کہنا ہے کہ ”سکن کریموں میں ’پیرافین‘ نامی پٹرولیم مادہ پایا جاتا ہے جو کپڑوں میں جذب ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بعدازاں آتشزدگی کا باعث بن سکتا ہے۔“ ماہرین اور ریگولیٹری ایجنسیوں کی طرف سے بارہا تنبیہ کیے جانے کے باوجود ملک میں E45جیسی سکن کریموں کے باعث آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ان میں ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ان واقعات کے تحقیق کاروں نے بی بی سی ریڈیو 5لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”سکن کریموں سے ہونے والے آتشزدگی کے واقعات کی اصل تعداد تاحال معلوم نہیں کی جا سکی، کیونکہ عموماً لوگوں کو آگ لگنے کے اس طریقے کا علم ہی نہیں ہوتا اور وہ واقعے کو دیگر وجوہات سے جوڑ دیتے ہیں۔“

سکن کریموں کا استعمال دنیا بھر میں عام ہے لیکن اب ان کا ایسا خوفناک پہلو سامنے آ گیا ہے کہ جان کر خواتین ان کے استعمال سے تائب ہو جائیں گی کیونکہ ان کا استعمال نہ صرف خواتین بلکہ ان کے ساتھ گھر والوں کی بھی جان لے سکتا ہے۔ میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2010ءسے اب تک برطانیہ میں سکن کریموں کے باعث آتشزدگی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں 37افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔