پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فرانس میں چوری کرنے پر گرفتار

اسلام آباد : فرانس کی پولیس نے پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کو گزشتہ شب پیرس کے شاپنگ مال میں مبینہ طور پر چوری کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرہوسٹس کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ طور پر چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس کے بعد شاپنگ سینٹر کی سیکیورٹی پر مامور گارڈز نے انھیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ائیر ہوسٹس کے پرس کی تلاشی کے دوران قیمتی میک اپ کا سامان برآمد ہوا تھا۔بعدازاں 5 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہنے کے بعد پیرس کے اسٹیشن منیجر کی ضمانت پر ائیر ہوسٹس کو رہا کردیا گیا تھا۔قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔