فواد چودھری اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی میں تو تو میں میں ہو گئی

 فواد چودھری اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی میں تو تو میں میں ہو گئی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی میں تو تو میں میں ہو گئی، پی ٹی آئی رہنما نے پرویز مشرف کی حمایت کی تو سینئر سیاستدان شریف برادران کے حق میں کھل کر بولے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں فواد چودھری اور جاوید ہاشمی میں تکرار ہو گئی۔ فواد چودھری نے کہا کہ پرویز مشرف جھوٹ نہیں بولتے. نواز شریف کے ساتھی پکے جھوٹے ہیں۔ جاوید ہاشمی بولے، نواز شریف ملک سے باہر نہیں جانا چاہتے تھے. مشرف ڈیل کے مجرم ہیں۔پی ٹی آئی رہنما بولے جمہوریت کا درس دینے والے جاوید ہاشمی ضیا کی کابینہ کے پہلے وزیر تھے۔ سینئر سیاستدان نے بتایا کہ شیخ رشید نے پاوں پکڑ کر کہا تھا کہ ضیا الحق کی کابینہ میں وزیر بن جا۔ جاوید ہاشمی نے عمران خان پر بھی خوب تنقید کی، کہا وہ اپنے بچوں کو پاکستان لائیں۔فواد چودھری نے کہا کہ جاوید ہاشمی جب پی ٹی آئی میں تھے تو صورتحال مختلف نہیں تھی۔ دونوں سیاستدانوں نے ایک دوسرے پر تنقید کے خوب نشتر چلائے.