لاہور : پشاور زلمی کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے کہا کہ پوری کوشش کی کہ آج کے میچ میں کامیابی حاصل کریں جس میں پوری ٹیم کا کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش کی کہ آج کے میچ میں کامیابی حاصل کریں ۔
ٹیم کی فتح میں ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا ، آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹر نے کافی ٹف ٹائم دیا خاص طور پر آخری اوور میں میچ کافی دلچسپ ہو گیا۔