آخری اوور میں 25 رنز درکار تھے ،22 رنز بنانے کے بعد انورعلی نے کون سی غلطی کی کہ میچ ہار گئے

آخری اوور میں 25 رنز درکار تھے ،22 رنز بنانے کے بعد انورعلی نے کون سی غلطی کی کہ میچ ہار گئے

لاہور:قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی نے ایلمنیٹر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ایک سکور سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے تاہم میچ میں سنسنی خیز مرحلہ اس وقت آیا جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے ایک اوور میں 25 رنز درکار تھے اور انور راحت  علی نے پانچ گیندوں پر 22رنز مار دیئے لیکن جیت کیلئے ایک گیند پر درکار تین رونز بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور رن آوٹ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے آخری اوور کروانے کیلئے ڈاﺅسن میدان میں آئے تاہم انور علی نے انہیں آتے ہی پہلی گیند پر چوکامارا اور دوسری ہی گیند پر چھکا دے مارا جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جیت کی امید جاگ اٹھی جس کے بعد ایک گیند بیٹ ہو گئی تاہم انور علی نے اگلی دوگیندوں پر دو چھکے دے مارے ۔جس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ہوش ہی اڑ گئے لیکن انور علی آخری گیند پر درکار تین رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور میر حمزہ رن آوٹ ہو گئے ۔

ویڈیو دیکھیں

47ea3f3c967cab70a8a2262d8aa210ec

آخری اوور کی جھلکیاں

fd6546fa4b047b8125b44a4204b550ea