اہم ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پہلی مرتبہ بطور گواہ پیش ہوں گے

اہم ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پہلی مرتبہ بطور گواہ پیش ہوں گے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نیب کی جانب سے دائر دو ضمنی ریفرنس میں پیشی کے لئے مری سے اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔

دونوں ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پہلی مرتبہ بطور گواہ پیش ہوں گے اور اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لئے 6 ماہ کا وقت دیا گیا تھا تاہم اس عرصے میں سماعت مکمل نہ ہوسکی۔احتساب عدالت کی جانب سے مزید وقت طلب کرنے پر اعلیٰ عدالت نے ٹرائل مکمل کرنے کے لئے 7 مارچ کو مزید 2 ماہ کا وقت دیا تھا۔