کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے بری خبر،شاہد آفریدی آج پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے

کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے بری خبر،شاہد آفریدی آج پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے
فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ 3 اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے اور آج دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا مگر اس سے قبل ہی کراچی کنگز کے مداحوں کو بری خبر کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے کیونکہ شاہد آفریدی کے ان فٹ ہونے سے کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کا انتہائی سنسنی خیز مقابلہ : پشاور ایک رنز سے جیت گیا

قذافی سٹیڈیم میں آج کھیلے جانیوالے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں شاہد آفریدی پشاور زلمی کیخلاف شرکت نہیں کرسکیں گے کیونکہ ان کو پاﺅں کی انجری کاسامنا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور پر آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد کراچی کی ٹیم اپنے اہم ترین سپر سٹار کے بغیر ہی پشاور زلمی کیخلاف نبردآزما ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

یاد رہے کہ آج کراچی کنگز کا میچ پشاور زلمی کیخلاف ہوگا اور دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والی 25 مارچ کو ہونے والے کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فائنل کھیلے گی۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق بھی انجری کا شکار ہیں اور ان کی بھی فائنل میں شرکت مشکوک بتائی جارہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں