کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکہ،25افراد ہلاک،18 زخمی

کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکہ،25افراد ہلاک،18 زخمی
کیپشن: سکرین شاٹ

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کی کابل یونیورسٹی اور علی آباد ہسپتال  کے قریب دھماکے سے 25افراد ہلاک جبکہ 18زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کابل میں زور دار دھماکے کے نیتجے میں کم از کم 25افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ حکام کے مطابق دھماکہ کے نیتجے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نقیب اللہ قتل کیس،سپریم کورٹ کے حکم پر 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل

رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ کار میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کی جگہ سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور لاشوں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔