پاکستان میں فیصلے کہاں ہوتے ہیں ، سب جانتے ہیں، فضل الرحمان

پاکستان میں فیصلے کہاں ہوتے ہیں ، سب جانتے ہیں، فضل الرحمان

کراچی: جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے سیاسی، مالیاتی اور دفاعی ادارے بین الاقوامی دباو¿ میں ہیں، ہمارے اداروں کو دباوسے نکلنے کے لیے سوچنا ہوگا۔پاکستان میں فیصلے کہاں ہوتے ہیں یہ سب جانتے ہیں لیکن اس کا اظہار سب سے مشکل ہے۔
کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو چور ثابت کرنے کی کوشش کی جاری ہے، لگتا ہے 70 سے پہلے کا دور لانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہی رویہ رہا تو آنے والی حکومت بھی مشکل میں رہے گی۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا تاثر اسلام کے خلاف جنگ کا ہے، ہم اپنے اداروں سے پوچھتے ہیں وہ کس کی جنگ لڑرہے ہیں۔