میمو گیٹ سکینڈل: حسین حقانی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا

میمو گیٹ سکینڈل: حسین حقانی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا

کراچی: میمو گیٹ سکینڈل کے ذریعے ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش میں سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف مقدمہ مولوی اقبال حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں حسین حقانی پر ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سابق پاکستانی سفیر کیخلاف مقدمہ پریڈی تھانے میں ملک مخالف سازش کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں حسین حقانی امریکا میں پاکستانی سفیر رہے اور میمو گیٹ سکینڈل کے ذریعے ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔