وزیراعظم نے نگران حکومت کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کر دی:احسن اقبال

وزیراعظم نے نگران حکومت کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کر دی:احسن اقبال
کیپشن: interior minister ahsan iqbal

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ نگران حکومت کی تشکیل کے حوالے سے وزیراعظم نے اپوزیشن سے مشاورت شروع کر دی ، چودھری نثار کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مشاورت شروع کر دی ، اتفاق رائے سے مسئلہ حل ہونے کا یقین بھی ظاہر کر دیا۔

احسن اقبال کی نظر میں چودھری نثار کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پارٹی کے ہاتھ میں ہے ، ای سی ایل پالیسی کے حوالے سے چودھری نثار پر کابینہ کو بائی پاس کرنے کا الزام بھی دیدیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے نگران حکومت کیلئے ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں ، ایسے افراد نہیں ہونے چاہئیں  جن سے انتخابی عمل خراب ہونے کا اندیشہ ہو۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں، یہ نام اگست 2016 کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پراتفاق کرلیں گے، ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی،عدم شفافیت یا التواء کا شکارہوں۔