کسی ٹیم کی ہار جیت سے قطع نظر آج فتح پاکستان کی ہوگی:شہباز شریف

کسی ٹیم کی ہار جیت سے قطع نظر آج فتح پاکستان کی ہوگی:شہباز شریف
کیپشن: cm punjab shahbaz sharif psl 3

لندن:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی ٹیم کی ہار جیت سے قطع نظر آج فتح پاکستان کی ہوگی ، 22 کروڑ عوام نے ثابت کر دیا پاکستانی پر امن قوم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند اقدام قرار دیا ، انھوں نے کہا کہ آج کسی بھی ٹیم کی ہار جیت سے قطع نظر فتح پاکستان کی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی پر امن قوم ہیں ، عوام کے چہروں پر خوشیاں دیکھ کر میرا خون بہت بڑھ گیا ہے۔

شہباز شریف نے ٹریفک پولیس کو تلقین کی کہ وہ عوام کو متبادل راستوں کے متعلق آگاہی کو یقینی بنائیں ، انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی مشکل میری مشکل ہے۔