چاغی: بارودی سرنگ کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

چاغی: بارودی سرنگ کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

چاغی: بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاک ۔ ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ایرانی سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔ پِک اپ گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس میں موجود ایک مرد اور خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کا تعلق مقامی قبیلے سے تھا جن کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔