اپنے کام پر توجہ دینے والوں کو مخالفین سے نہیں ڈرنا چاہیے: رابی پیرزادہ

اپنے کام پر توجہ دینے والوں کو مخالفین سے نہیں ڈرنا چاہیے: رابی پیرزادہ

لاہور: پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں ان کو مخالفین اور حاسدین کے حسد کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں اسلیے ان کو مخالفین کی مخالفت کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن سینئر کی رہنمائی سے حوصلہ ملا۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور مشکل سے مشکل کام کو بھی اپنے لئے ٹاسک سمجھ کر پورا کیا ، جس کی بدولت آج مجھے نئے پروجیکٹس کی آفرز ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا نام اور کام ہی میری پہچان ہیں جبکہ میں آج کل اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں، یہ البم تکمیل کی آخری مراحل میں ہے جو جلد لانچ کر رہی ہوں۔