رائو انوار میری فلائٹ سے نہیں آئے ورنہ لوگ سمجھتے میں نے گرفتار کیا:فاروق ستار

رائو انوار میری فلائٹ سے نہیں آئے ورنہ لوگ سمجھتے میں نے گرفتار کیا:فاروق ستار
کیپشن: mqm pakistan farooq sattar

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ رائو انوار میری فلائٹ سے نہیں آئے ورنہ لوگ سمجھتے کہ رائو انوار کو میں نے گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ رائو انوار میری فلائٹ سے نہیں آئے ورنہ لوگ سمجھتے کہ رائو انوار کو میں نے گرفتار کیا۔

انھوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے بھی سخت جملے سماعت کے دوران استعمال کیے ، رائو انوار پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بھی تعینات رہے ، رائو انور نے جو کیا وہ کس کی پالیسی پر کیا ۔

فاروق ستار نے کہا کہ نہ صرف نقیب اللہ بلکہ تمام کیسز کھول کر سامنے آنے چاہئے ، ماورائے عدالت قتل ، تشدد اور تمام تحقیقات ہونی چاہئیں ، انسان کو اتنے بڑے بول نہیں بولنے چاہئے۔