وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اہم معاہدوں کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اہم معاہدوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ای سی ایل کے امور کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، پارکو اور پی ایم ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں لاہور اور راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

ممبر ٹیکنیکل کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل بنچ دو لاہور کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں توسیع کی سمری بھی منظوری کر لی گئی ، اجلاس میں جنگلات کے شعبے میں پاکستان اور چین، تنزانیہ کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیشن، جنوبی افریقہ کے ساتھ مشترکہ کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی ۔

سری لنکا کیساتھ سیاحت کے فروغ، جیمز اینڈ جیولری ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے تعاون برازیل کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون اوت متبادل توانائی کے شعبے میں پاک جرمنی فورم کے قیام کے حوالے سے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔

انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او کے کنٹریکٹ میں توسیع اور مائیکرو فنانس کے شعبے میں سٹیٹ بینک میں فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی۔

ای سی ایل میں نام شامل کرنے اور نکالنے کے حوالے سے کابینہ نے سب کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی، اسکے علاوہ گہرے سمندر مین مچھلی کے شکار کے لائسنس کے حوالے سے نئی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی اور بیرون ممالک کے تعلیمی اداروں میں پاکستان چیئر کے لئے سکالرز کی سلیکشن کا اختیار وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کو دے دیا گیا۔

اجلاس میں پارکو اور پی ایم ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حوالے سے تجاویز بھی منظوری کر لی گئی ہیں۔