سکیورٹی فورسز کاآپریشن،4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا:آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کاآپریشن،4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا:آئی ایس پی آر
Image by Research Snipers

راولپنڈی:پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد 4 مغوی ایرانی فوجیوں کے ہمراہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے 3سے 4 کلومیٹر دور آپریشن کیا جہاں ان کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد چاروں مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا جنہیں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔