کورونا سے جنگ، شین وارن کا ہینڈ سینی ٹائزرزبنانیکا اعلان

کورونا سے جنگ، شین وارن کا ہینڈ سینی ٹائزرزبنانیکا اعلان

میلبورن: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آگے بڑھتے ہوئے ہینڈ سینی ٹائزرز بنانے کا اعلان کردیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف مہم میں ہم سب کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔

وارن ایک کمپنی کے ساتھ بطورپارٹنر وابستہ ہیں جو اس وائرس کے خلاف آگاہی مہم چلانے کے ساتھ سینئی ٹائزرز بھی بنائے گی۔شین وارن نے کہا کہ انسانی صحت کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا، ہمیں وائرس کیخلاف لڑنا اور اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی بچانا ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی میں ایک دن میں ہونے والی اموات کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح 600 سے زائد تک جا پہنچی جب کہ دنیا بھر میں وائرس کے باعث 11 ہزار 397 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 427 افراد اسے وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی مزید 78 اموات سامنے آئیں جس کے بعد وہاں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 450 ہوگئی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں سے نصف سے زائد اموات یورپ میں ہوئی ہیں تاہم دنیا کے کئی ممالک میں تشخیص کے فقدان کی وجہ سے حتمی تعداد اکٹھا کرنا مشکل ہے۔

دوسری جانب اس عالمی وبا کا سایہ مشرق وسطیٰ کے بعد افریقہ تک پھیل گیا اور وسطی افریقہ کے ملک گبون نے سب صحارا افریقہ میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ خطے میں متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے تجاوز ہوگئی ہے۔