آرمی چیف کے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات

آرمی چیف کے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات دیتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے ،کوئی بھی خطرہ ایک زمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ،انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق وزیراعظم کی نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ اور آرمی چیف سے ملاقات کے بعد آرمی چیف نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے، انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے،پہلے انفرادی طور پر ایک زمہ دار شہری بننا ہے تا کہ اجتماعی سطح پر حکومتی اور اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

آرمی چیف نے کہا ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرے،ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہو گی،کوئی بھی خطرہ ایک زمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کر دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوے اس زمہ داری کو ادا کرے گی،ہم کروناوائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دین گے،انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا۔ اس میں ہی قومی کامیابی ہو گی۔