پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 44 مریض جاں بحق، 3667 نئے کیس رپورٹ

Pakistan epidemic kills 44 more patients, reports 3667 new cases
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آُپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا سے مزید 44 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز 3667 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق اموات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تیرہ  ہزار آٹھ سو ترتالیس تک جا پہنچی ہے جبکہ اس عالمی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد چھ لاکھ لاکھ چھبیس ہزار آٹھ سو دو ہے۔

پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کے فعال مریضوں کی تعداد اکتیس  ہزار ایک سو سات جبکہ پانچ لاکھ اکیاسی ہزار آٹھ سو باون افراد اس مرض سے صحت یاب ہو کر نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی وبا سے سب سے زیادہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ جہاں اب تک پانچ ہزار نو سو چوہتر افراد کو موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

ملک کے دوسرے علاقوں کی بات ی جائے تو صوبہ سندھ میں چار ہزار چار سو اناسی، خیبر پختونخوا دو ہزار دو سو آٹھ، اسلام آباد میں پانچ سو ترتالیس، گلگت بلتستان میں ایک سو تین، بلوچستان میں دو سو تین اور آزاد کشمیر میں تین سو تیتیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبائی کیسوں کی تعداد اکیاون ہزار چار سو چودہ، خیبر پختونخوا میں اناسی ہزار دو سو پینتالیس، صوبہ سندھ دو لاکھ تریسٹھ ہزار اٹھاون، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ ستانوے ہزار ایک سو ستتر، بلوچستان انیس ہزار تین سو ستائیس، آزاد کشمیر گیارہ ہزار چھ سو نو اور گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو بہتر افراد عالمی وبا میں جکڑے جا چکے ہیں۔

خیال ہے کہ پاکستان بھر میں معمر افراد کو حفاظت ٹیکے لگانے کا عمل جاری ہے۔ پہلے مرحلے طبی عملے کو وبائی مرض سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں پورے ملک میں سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سینئر شہریوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے صوبہ پنجاب میں ایک سو اناسی اور سندھ میں چودہ مرکز کام کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں دو سو اسی، بلوچستان میں چوالیس اور اسلام آباد میں بھی چودہ  ویکسی نیشن سینٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں پچیس اور گلگت بلتستان میں بھی سولہ مراکز کے ذریعے ویکسین لگائی جا رہی ہے۔