پنجاب میں تمام ویکسی نیشن سنٹر بند

پنجاب میں تمام ویکسی نیشن سنٹر بند
کیپشن: پنجاب میں تمام ویکسی نیشن سنٹر بند
سورس: file

لاہور : پنجاب بھر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر آج بند ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ آج صوبہ بھر میں کسی کو کورونا ویکسین نہیں لگائی جا رہی۔  کورونا ویکسین سینٹر ز ڈِس انفیکٹ کرنےکیلئے بند کئے گئے ہیں، روزانہ ہزاروں افراد ویکسین لگوا رہے ہیں ،اس لیے سنٹرز کو وائرس سے پاک کرنا ضروری تھا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 2 فروری سےفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور پچھلے 10دن سے 60 سال سے زائد عمر کےعام شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ اب تک ایک لاکھ 7ہزار793 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور 34 ہزار 621 کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے جبکہ 48 ہزار 247 بزرگ افراد بھی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

ویکسی نیشن کیلئے صوبے میں 5 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد خود کو رجسٹرڈ بھی کرا چکے ہیں، محکمہ صحت پنجاب نے آج کورونا ویکسین سنٹرز کو ڈِس انفکیٹ کرنے کیلئے بند کر دیا ہے۔ کل سے دوبارہ ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آُپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا سے مزید 44 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز 3667 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق اموات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تیرہ  ہزار آٹھ سو ترتالیس تک جا پہنچی ہے جبکہ اس عالمی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد چھ لاکھ لاکھ چھبیس ہزار آٹھ سو دو ہے۔

پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کے فعال مریضوں کی تعداد اکتیس  ہزار ایک سو سات جبکہ پانچ لاکھ اکیاسی ہزار آٹھ سو باون افراد اس مرض سے صحت یاب ہو کر نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی وبا سے سب سے زیادہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ جہاں اب تک پانچ ہزار نو سو چوہتر افراد کو موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔