وبائی مرض میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی طبعیت اب کیسی ہے؟ نئی تصویر جاری

How is Prime Minister Imran Khan suffering from epidemic now? New image released
کیپشن: وزیراعظم اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر کا نظارہ کر رہے ہیں، بشکریہ عمران خان فیس بک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان میں گزشتہ روز وبائی مرض کی تشخیص ہوئی تھی، ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ پوری قوم اس وقت ان کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر ان کی ایک حالیہ تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک صوفے پر بیٹھے اپنے گھر کے لان کا نظارہ کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں وزیراعظم سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہیں اور صحتمند نظر آ رہے ہیں۔

عوام کیساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ میں دعائیں کرنے اور نیک تمناؤں کے اظہار پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کا وبائی مرض کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا تھا، اس کے بعد دونوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے وبائی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پوری قوم تشویش میں مبتلا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔ قوم کی اسی پریشانی کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے حالیہ تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر غیر ملکی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔