ڈھائی برس میں جو کام کیے سابق حکمران 30 برس میں نہ کرسکے: عثمان بزدار

ڈھائی برس میں جو کام کیے سابق حکمران 30 برس میں نہ کرسکے: عثمان بزدار
کیپشن: ڈھائی برس میں جو کام کیے سابق حکمران 30 برس میں نہ کرسکے: عثمان بزدار
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کورونا کے قومی چیلنج کے دوران بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔ ڈھائی برس میں جو کام کیے ہیں، سابق حکمران 30 برس میں نہیں کرسکے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ  مسترد شدہ عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ استعفوں کی ناکام سیاست کے بعد لانگ مارچ کی سیاست بھی ناکام رہی۔ پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میں مزید کہا کہ  ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست ختم ہوچکی ہے ۔ حکومت نے اڑھائی برس میں بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔تحریک انصاف صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

ادھر ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات کرنا ہونگے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ڈاؤن سینڈروم کاشکار بچے قوم کے بچے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ خصوصی بچوں کوتعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔ 

یہ دن منانے کا مقصد ڈاؤن سینڈروم کا شکار بچوں کے معاشی و سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ آج ہمیں ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا خصوصی بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔