میری اور اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم

میری اور اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم
کیپشن: میری اور اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا تشخیص کے بعد صحت یابی کے لئے دعا کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری اور اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکر گزار ہوں جبکہ بیرون ملک سےنیک خواہشات پرسب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

82594c8ff6ad006512ea2577576aa7e3

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر ان کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک صوفے پر بیٹھے اپنے گھر کے لان کا نظارہ کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں وزیراعظم سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہیں اور صحتمند نظر آ رہے ہیں۔

عوام کیساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ میں دعائیں کرنے اور نیک تمناؤں کے اظہار پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد عالمی اور ملکی سیاسی رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس پر انہوں نے بھی اب سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور حضور نبی کریمﷺ کے صدقے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی میں کورونا وائرس کی علامات معمولی ہیں اور دونوں کی طبیعت بہتر ہےوزیراعظم اور خاتون اول آپ سب کی دعاﺅں اور نیک خواہشات کے مشکور ہیں۔ وزیراعظم اپنا دفتری کام معمول کے مطابق ویڈیو کانفرنس پر کریں گے۔