مرغی کے بعد گائے کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ

مرغی کے بعد گائے کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: مرغی کے بعد گائے کے گوشت کی قیمت بھی 50 روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے اور رمضان المبارک کی آمد سے چند ہفتے قبل ہی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسو سی ایشن ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ سپلائی کم ہے اور مال ایکسپورٹ ہو رہا ہے جبکہ ایکسپورٹرز مویشی پالنے کے بجائے مقامی منڈی سے خریداری کر رہے ہیں جس کے باعث گوشت کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ عید قرباں کی خریداری کے سبب بھی ہوا جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ گئی ہے، پہلے مرغی اور اب گائے کے گوشت کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، گائے کا ہڈی والا گوشت 700 روپے اور بغیر ہڈی کا 750 روپے فی کلو مل رہا ہے۔