پلاٹینیم جوبلی کیٹ اور ویلیم کی ویڈیو ز وائرل 

William and Kate Middleton, Dance Video

لندن : پلاٹینم جوبلی پر کیٹ اور ویلیم  دونوں کیریبین جزیرے پر پہنچ گئے جہاں وہ مقامی لوگوں میں گھل مل گئے ۔

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بیلیز میں گیریفونا کمیونٹی کے ساتھ اپنے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شاہی مداحوں کے دل جیت لیے ،کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچس نے ہفتہ کو اپنی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر ملکہ کی جانب سے کیریبین کے دورے کا آغاز کیا۔

4f292e63bb5dcf8fbd5f5ec6eec675c4

شہزادہ ولیم اور کیٹ نے کیریبین کے دورے کے دوسرے دن بیلیز میں روایتی گیرفونا فیسٹیول کے دوران رقص کیا،دونوں مقا می  لوگوں میں گھل مل گئے ،خوب انجوائے کیا ۔

cb0a47821c7182bf961c2cb1839c4afb

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ولیم کو اپنی تھکی ہوئی بیوی کو تسلی دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے،اس کلپ کو ہزاروں افراد آن لائن دیکھ چکے ہیں۔

eddad86b7ed36239a57d5fbad2f99d79