عمران خان کی اسلام آباد کے 2مقدمات میں 27مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور

 عمران خان کی اسلام آباد کے 2مقدمات میں 27مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور

لاہور :ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین (پی ٹی آئی ) عمران  خان کے خلاف اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت  درج 2 مقدمات میں  27 مارچ  تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے  ۔ 

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان عمران خان کے خلاف  اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو ئی ۔ جسٹس  طارق سیلم شیخ نے  کیس کی سماعت کی ۔عمران خان تھانہ گو لڑہ او رسی ٹی ڈی  میں درج    2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیش  ہوئے  ۔

مصنف کے بارے میں